یہ وقت ہے، جو میزائل رکھے ہوئے ہیں چلا دیں یا ایران کو دے دیں، سعد رضوی کا مطالبہ
ڈاکٹر قدیر خان نے جو میزائل بنائے تھے، وہ چلا کر ٹیسٹ کر لیں، اگر آپ ٹیسٹ نہیں کر سکتے تو ساتھ والے ہمسائے ایران کو دیدیں

شیعیت نیوز : تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ اللہ کا حکم ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں سے کبھی راضی نہیں ہو سکتے۔
یہاں تک کہ تم اسلام چھوڑ کر کفر میں داخل نہ ہو جاؤ، یہ تم سے کبھی راضی نہیں ہو سکتے، امریکہ ہم سے کبھی راضی نہیں ہوگا۔
سعد رضوی نے کہا کہ یاد رکھنا، ایران کے بعد آپ کی باری ہے، ہمیں اپنے دفاع کیلئے قدم بڑھانا چاہیئے۔
وہ جو میزائل رکھے ہوئے ہیں، انہیں چلا دینا چاہئے۔
ڈاکٹر قدیر خان نے جو میزائل بنائے تھے، وہ چلا کر ٹیسٹ کر لیں، اگر آپ ٹیسٹ نہیں کر سکتے تو ہمسائے ایران کو دیدیں۔
وہ اپنے میزائل چلا تو رہا ہے، ساتھ میں یہ بھی چلا کر ٹیسٹ کرلے گا۔
ٹی ایل پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزنوی بھی چلوا لیں، غوری بھی چیک کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے عوام آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں، جعفریہ آرگنائزیشن
چلیں تو سہی تل ابیب پر جاکر گریں، ہمسایوں کا بھی حق ہوتا ہے، دو چار میزائل انہیں بھی دیدیں، تاکہ وہ بھی تل ابیب پر چلا دیں۔
سعد رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، لیکن اس کیلئے اگر ہم ہمسایوں کے ساتھ مل لیں تو یہ اور زیادہ مضبوط ہو جائے گا۔
کیونکہ یہود و نصاریٰ نے ہمیں دھوکہ دینا ہے، انہیں ہمارا ایٹمی پروگرام کھٹکتا ہے۔
وہ کسی طور یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی مسلمان ملک ایٹمی قوت ہو، اس لئے ہمیں ان اسلام دشمن استعماری قوتوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔
یہ دوست بنا کر بھی ڈستے ہیں اور دشمن بنا کر بھی مارتے ہیں تو بہتر ہے کہ دشمن بن کر ان کا مقابلہ کیا جائے۔