اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین
ایران اسرائیلی جارحیت کے بعد بڑے اور فیصلہ کن وار کے لیے تیار ہے، اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار
اگر اسرائیل نے پہل کی تو ایران بھرپور جوابی کارروائی کرے گا، دفاعی نظام مکمل الرٹ پر

شیعیت نیوز : ایران کے ایک اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی طرف سے کوئی پہلی جارحیت کی گئی تو ایران مکمل تیاری کے ساتھ ایک بڑا، فیصلہ کن اور بھرپور حملہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل حملے میں صہیونی حساس سیکیورٹی افسر مایکل ناہوم ہلاک
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی دفاعی اور جوابی صلاحیتیں مکمل فعال ہیں اور دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
عہدیدار کے مطابق، ایران نے تمام حساس تنصیبات اور دفاعی نظاموں کو الرٹ پر رکھا ہے اور مخصوص اہداف کے لیے کارروائی کا منصوبہ مکمل تیار ہے۔