ایران کی جواں مردی اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، ملی یکجہتی کونسل
ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ایران کے خلاف باتیں کرتے ہیں

شیعیت نیوز : ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکہ اور یورپ بلاتفریق سنی و شیعہ تمام مسلمانوں پر حملہ اور ہیں۔
اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، ایران نے اپنا دفاع کرتے ہوئے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا کر امریکہ اور یورپی ممالک کے سیاہ چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ایران نے جس ہمت اور جواں مردی سے اسرائیل کو دھول چٹائی ہے اس پر پوری پاکستانی عوام ایران کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔
پوری پاکستانی قوم ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایران اس وقت اہل اسلام کی نمائندگی کر رہا ہے اور یہ مسلکی جنگ نہیں بلکہ کفر و اسلام کی جنگ ہے۔
اسرائیل اور یورپ کے بڑھتے ہوئے ظلم و بربریت کو روکنا ہوگا جو امت مسلمہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں۔
جو لوگ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ایران کے خلاف باتیں کرتے ہیں انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ ایران کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ یہود و نصاری عالم اسلام کے خلاف اکٹھے ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، خیبرپختونخوا میں لشکر جھنگوی کے 5 دہشتگرد ہلاک
اسرائیل کے ایران پر حملے کی حماقت دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔
پاکستان کا اسرائیلی حملوں کی مذمت اور ایران کے ساتھ ہر محاذ پر ساتھ دینے کا اعلان احسن اقدام ہے۔
یہ پاکستانی عوام کے جذبات کی بہترین نمائندگی ہے اور اس موقع پر سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کا بھی اسرائیل کی مذمت کرنا وقت کی آواز ہے۔
پاکستانی عوام فوج کے ساتھ تھی اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ چائنہ اور روس سمیت دیگر ممالک اس جنگ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ایران کو اپنے دفاع کے لیے ایٹم بم بنانے کا پورا حق حاصل ہے، اگر اسرائیل امریکہ اور یورپ ایٹم بم بنا سکتے ہیں تو ایران اپنی حفاظت کے لیے ایٹم بم کیوں نہیں بنا سکتا؟