اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، خیبرپختونخوا میں لشکر جھنگوی کے 5 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کے پی میں 2 مختلف آپریشن کیے، جہاں ایک آپریشن شمالی وزیرستان اور دوسرا پشاور میں کیا گیا

شیعیت نیوز : خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں دہشتگرد مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کے پی میں 2 مختلف آپریشن کیے، جہاں ایک آپریشن شمالی وزیرستان اور دوسرا پشاور میں کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز کے نتیجے میں لشکر جھنگوی کے 5  دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جن میں سے ایک شمالی وزیرستان میں ہلاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کیا ایران اور اسرائیل اندر سے ملے ہوئے ہیں؟ علامہ احمد اقبال رضوی کا تفصیلی تبصرہ

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد، دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

مارے گئے دہشتگردوں میں حارث اور بصیر بھی شامل تھے، دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button