اہم ترین خبریںایرانپاکستانپاکستان کی اہم خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل دنیا بھر کے لیے سکیورٹی خطرہ بن چکا ہے: علامہ سید شفقت شیرازی

مجلس وحدت مسلمین نے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے عملی اقدامات کا مطالبہ کر دیا

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے غاصب اسرائیل کی جارحیت پر اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران پر فلسطین کی غاصب صیہونی ریاست کی بزدلانہ جارحیت اس کے جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیل، جس کے ہاتھ فلسطینی، لبنانی، یمنی، شامی اور دیگر عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اب صرف مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لیے ایک سکیورٹی رسک بن چکا ہے۔ حالیہ اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حرم امام رضاؑ مکمل طور پر محفوظ، افواہوں پر کان نہ دھریں: حکام

علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے پیچھے شیطان بزرگ امریکہ کا مکمل کردار ہے اور اس جارحیت میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیلی و امریکی کھلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔ ہماری ہر قسم کی حمایت ملتِ ایران کے ساتھ ہے۔

انہوں نے عالم اسلام سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہم تمام عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غاصب اسرائیل کی کھلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات کریں اور سفارتی، اخلاقی اور عسکری سطح پر برادر اسلامی ملک ایران کی حمایت کی جائے۔

علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ غاصب اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والی ایرانی فوجی قیادت، ایٹمی سائنسدانوں اور عوام الناس کی شہادتوں پر ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمٰی امام سید علی خامنہ ای، خانوادہ شہداء اور ایرانی غیور عوام کی خدمت میں ہدیۂ تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان حملوں میں زخمی ہونے والے عوام کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button