صہیونی دشمن کے وار کا پتھر سے جواب دیا جائے، آیت اللہ جوادی آملی
صیہونی حملوں اور شہادتوں پر عالمی ضمیر اور مسلم مزاحمت کو جگانے کا وقت ہے، آیت اللہ جوادی آملی کا ردعمل

شیعیت نیوز : صیہونی حکومت کے حالیہ حملے اور متعدد معزز شہریوں و سپاہ اسلام کے کمانڈروں کی شہادت کے بعد حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے ایک پیغام جاری کیا، جس کا مکمل متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
دنیا بھر کے بیدار ضمیر انسان اور باشعور ایرانی قوم اچھی طرح جانتے ہیں کہ خدائے سبحان نے بنی اسرائیل کے بارے میں فرمایا ہے:
﴿لَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَی خَائِنَةٍ مِّنْهُمْ﴾
یعنی: "تو ہمیشہ ان میں سے کسی نہ کسی خیانت کا مشاہدہ کرے گا۔”
یہ ایک آوارہ، بے لگام اور بے عقل گروہ ہے جو نہ غزہ کے مظلوم بچوں کا احترام کرتا ہے اور نہ امتِ مسلمہ کی حرمت کا پاس رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران صہیونی حکومت کو بے بس کر دے گا، رہبر معظم
ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم غدیر کے وارث (امیرالمومنینؑ) کے فرمان کی پیروی کریں، جنہوں نے فرمایا:
"رُدُّوا الْحَجَرَ مِنْ حَیْثُ جَاءَ”
یعنی: "پتھر کو وہیں واپس پھینکو جہاں سے وہ آیا ہو۔”
لہٰذا، ہمیں اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے، اتحاد اور مزاحمت کے ذریعے دشمن کے وار کا بھرپور جواب دینا چاہیے۔
میں اسلامی دنیا کے ایٹمی سائنسدانوں، بہادر سپاہیوں، اور مظلوم خواتین و بچوں کی شہادت پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
جوادی آملی
غدیر ۱۴۴۶