کسی بھی حملے کی صورت میں تباہ کن جواب دیا جائے گا، ایران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائے گا

شیعیت نیوز : ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی اطلاعات پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر نے کہا ہے اسرائیل کے کسی بھی حملے کا پہلے سے کہیں زیادہ طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائے گا۔
ایران اور اسرائیل نے گزشتہ سال ایک دوسرے پر میزائل حملے کیے تھے۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کی جاپانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کےلیے پوری طرح تیار ہے۔
اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دے دی ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے.
ہرگز قبول نہیں کہ اپنا پُرامن ایٹمی پروگرام بند کر کے صنعت، طب، زراعت اور دیگر علوم میں درکار جوہری مواد کے لیے مغرب کی منظوری کا انتظار کریں۔