اہم ترین خبریںایران
ایرانی طلباء کی فردو جوہری مرکز کے گرد انسانی زنجیر
طلباء کا دو ٹوک مؤقف: قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

شیعیت نیوز : سینکڑوں ایرانی طلباء نے فردو میں واقع جوہری مرکز کے گرد انسانی زنجیر بنا کر ملک کے ایٹمی پروگرام سے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان متوقع جوہری مذاکرات کی خبریں گردش میں ہیں۔
طلباء نے اس موقع پر ایک اعلامیہ بھی پڑھ کر سنایا جس میں واضح کیا گیا کہ:
"ملکی قومی مفادات کسی بھی صورت میں مذاکرات کا موضوع نہیں بن سکتے۔”
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل کو تباہ کن جواب دینے کا انتباہ
واضح رہے کہ فردو ایٹمی پلانٹ، ایران کا ایک زیر زمین یورینیم افزودگی مرکز ہے، جو قم شہر سے 32 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع فردو گاؤں کے قریب موجود ہے۔