تہران میں موجود پاکستانی سفیر کی پریس کانفرنس، پاکستانی موقف واضح کیا
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام واقعے پر پاکستانی موقف کی وضاحت کی

شیعیت نیوز : ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام واقعے پر پاکستانی موقف کی وضاحت کی۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے سیاسی اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے ہمارے خطے کے امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔
ہم گہرے دکھ کا اظہار کر چکے ہیں، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہونے کی وجہ سے متاثرین کے درد کو اچھی محسوس کر سکتا ہے۔
یہ بھارت ہے جو پاکستان میں اپنی قاتلانہ مہم اور دہشت گردی کی سرپرستی کی تعریف کرتا ہے اور اس پر جشن بھی مناتا ہے۔
پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے جس کی بھارت کی طرف سے منصوبہ بندی اور حمایت کی جاتی ہے۔
بھارت کشمیر میں اپنی سیکورٹی کی ناکامیوں اور وادی پر دہائیوں سے جاری ریاستی دہشت گردی اور جبر کی ہولناکیوں سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیےجان بوجھ کر پاکستان کے ساتھ تناؤ بڑھا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لوئر دیر میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق
ہمیں بھارت کی جانب سے کشمیریوں اور ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف انتہائی وحشیانہ، اشتعال انگیز اور اسلامو فوبک بیانیے پر تشویش ہے۔
بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بغیر کسی ثبوت کے اور غیر معمولی تیزی سے پاکستان پر الزامات لگائے۔
سندھ طاس معاہدے کا التوا یکطرفہ اور غیر قانونی ہے۔
ہندوستان کی کشیدگی بڑھانے کی کوششیں خطے کے جوہری ماحول میں ممکنہ طور پر تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔
پاکستان موجودہ صورت حال ہر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، ہم چوکس ہیں اور مناسب وقت و انداز میں جواب دیتے ہوئے کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنائیں گے۔