اہم ترین خبریںایران

دھمکیوں اور مذاکرات کی درخواست ایک ساتھ ممکن نہیں، ایرانی صدر

ایران کے صدر نے امریکہ کے "متضاد رویے" پر تنقید کرتے ہوئے مذاکرات کا اصول واضح کیا

شیعیت نیوز: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کا رویہ مذاکرات کی درخواست سے یکسر متصادم ہے۔

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں ایران کے تعامل پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مساوی حیثیت سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔ ایسا نہیں کہ وہ ایک طرف ایران کو دھمکیاں دیں اور دوسری طرف مذاکرات کی درخواست بھی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی حکام کا مؤقف، یمن میں کوئی ایرانی نہیں شہید ہوا، میڈیا پراپیگنڈا جاری

صدر پزشکیان نے کہا کہ "اگر آپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو پھر دھمکی کس لیے؟ آج امریکہ کو اپنے اسی متضاد رویے کی وجہ سے دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا ہے اور یہ طرز عمل مذاکرات کی درخواست کے بالکل منافی ہے۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button