حماس کا شدید ردعمل: ہنگری کا ICC سے دستبرداری کا فیصلہ ‘صیہونی حمایت’ ہے
"نیتن یاہو کی موجودگی میں لیے گئے فیصلے کو بین الاقوامی انصاف پر ضرب قرار دیا گیا"

شیعیت نیوز: حماس نے ہنگری کے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) سے دستبرداری کے فیصلے کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے "صیہونی رژیم کی کھلی حمایت” قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہنگری میں موجودگی کے دوران کیا گیا۔
بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی یمنی قوم کو عید کی مبارک باد، مکمل حمایت کا اعلان
حماس کے بیان میں کہا گیا کہ ہنگری کا یہ اقدام "ایک جنگی مجرم کی واضح حمایت” ہے جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی انصاف کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ تنظیم نے اسے "بین الاقوامی انصاف پر کاری ضرب” اور مغربی حکومتوں کی "دہری پالیسیوں” کی شرمناک مثال قرار دیا۔
تنظیم نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے بین الاقوامی عدالتی ادارے کمزور ہوں گے اور مجرموں کو سزا سے بچنے کی ترغیب ملے گی، جس سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوگا۔ حماس نے ہنگری سے اس فیصلے پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے نیتن یاہو کو ICC کے حوالے کرنے پر زور دیا۔