اہم ترین خبریںایران

ایرانی عوام کبھی ذلت قبول نہیں کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان

صدر پزشکیان نے ہمدردی اور اتحاد کو ملکی ترقی کی کلید قرار دیا

شیعیت نیوز: ایرانی صدر نے کہا کہ آج کچھ ممالک سمجھتے ہیں کہ ایران کمزور ہو گیا ہے اور وہ اس پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، لیکن جو بات وہ نہیں سمجھتے وہ یہ ہے کہ ایرانی عوام ہرگز ذلت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے بحرانوں سے نمٹنے میں عوام کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: پوری تاریخ میں یہ عوام تھے جو مشکل ترین حالات میں کھڑے رہے، دنیا کی کوئی طاقت عوام کو شکست نہیں دے سکتی۔

بھی پڑھیں: چین، روس اور ایران کا مشترکہ بیان: ایران کے جوہری مسئلے کا حل صرف سفارتی بات چیت سے ممکن ہے

پزشکیان نے مزید کہا کہ آج بعض ممالک جیسے امریکہ اور یورپ یہ سمجھتے ہیں کہ ایران کمزور ہو گیا ہے اور وہ اس پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، لیکن جو بات وہ نہیں سمجھتے وہ یہ ہے کہ ایرانی عوام کبھی ذلت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمدردی اور اتحاد ہو تو موجودہ تمام مسائل پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button