اہم ترین خبریںایران
دھمکی کی زبان ہمارے لئے کسی بھی صورت قابل قبول نہيں ہے، ایرانی صدر
"ذلت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں، عزت کے ساتھ مرنا پسند کریں گے: صدر ایران"

شیعیت نیوز: صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں مذاکرات کے لیے امریکہ کے قابل اعتماد ہونے کے ایک سوال پر کہا کہ "اگر عزت، باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر مذاکرات ہوں تو ہم بیٹھ کر گفتگو کریں گے، لیکن زور و زبردستی اور دھمکی کی زبان ہمارے لیے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت میں اضافہ جاری ہے، رہبر معظم
صدر ایران نے مزید کہا کہ "ہمیں پوری دنیا سے رابطے میں رہنا ہے۔ ہم کسی سے ناراضگی یا جھگڑا نہیں کرنا چاہتے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ذلت کے ساتھ کسی کے سامنے سر جھکائیں گے۔ ہم عزت کے ساتھ مرنا پسند کریں گے، لیکن ذلت کے ساتھ سمجھوتے کو قبول نہیں کریں گے۔”