اہم ترین خبریںایران
برطانیہ اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے ایران پر الزامات لگا رہا ہے، ایران
ایران کی وزارت خارجہ نے برطانیہ پر بے بنیاد الزامات لگانے پر تنقید کی

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ برطانوی حکومت فلسطینی عوام کی نسل کشی اور ایران مخالف دہشت گردی کی حامی کے طور پر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے مقصد سے بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہی ہے۔
ایران پر مداخلت کا الزام نہایت مضحکہ خیز ہے جب کہ برطانیہ کی پوری تاریخ اس شرمناک عمل سے بھری پڑی ہے کہ قوموں کے اندرونی معاملات میں مداخلت!
یہ بھی پڑھیں: ایران وہ واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کو للکارا، صحافی ہرمیت سنگھ
بقائی نے مزید کہا کہ یہ 19ویں صدی نہیں ہے۔ ایرانی قوم پر بے بنیاد الزامات لگانے والی کسی بھی حکومت کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔