ہمیں قوم کو متحد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ رضی جعفر نقوی
کانفرنس میں علماء نے ملک و قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک رہنما امت کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا نہ کریں

شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت سلور جوبلی سال کی مناسبت سے علما و ذاکرین کانفرنس سے علما کرام خطباء و ذاکرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منبر اور محراب معاشرے اور نئی نسل کی مثبت سمت میں رہنمائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
کانفرنس سے تشیع کے بیشتر عمائدین نے خطاب کیا۔
کانفرنس میں تحریک حسینی پاراچنار کے رہنما علامہ تجمل حسینی اور انجمن امامیہ گلگت کے جنرل سیکریٹری علامہ شیخ کرامت حسین نے آڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
کانفرنس کے اعلامیہ میں معاشرے کی ترقی میں علما و ذاکرین کے کردار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہیں ان کی الہیٰ خطوط پر تربیت علما و ذاکرین کی ذمہ داری ہے۔
ملک و قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک رہنما امت کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ امین شہیدی کی والدہ کے انتقال پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام تعزیت
قرآن و اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں ہی ملک و قوم کا ارتقا ممکن ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ نوجوان نسل کو صحیح اسلامی تاریخ سے روشناس کرایا جائے، تحریفات سے اجتناب کرتے ہوئے منبر و محراب سے اصلاحی تقاریر کی جائیں۔
علما و ذاکرین نے امت کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت بحران کا شکار ہے، ہمیں قوم کو متحد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے الائنس کے پچس سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی سال قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ الائنس کے اس گلدستے میں مزید مہکتے پھولوں کا اضافہ کیا جائے گا اور نئے اراکین کو ممبر شب دی جائے گی۔