اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 7 دہشتگرد ہلاک

خوارج رحمت سمیت کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگرد انجام کو پہنچے، وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کی ستائش

شیعیت نیوز: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے خوارج رحمت سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی قابض اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت

ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیموں کے مزید 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button