میں اپنے عہد پر قائم ہوں کے شعار کے ساتھ 23 فروری کو شہید حسن نصراللہ کی تشیع جنازہ ہوگی
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ 23 فروری کو ادا کی جائے گی

شیعیت نیوز : حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ آج میں شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ اور جنوبی لبنان کی صورت حال کے بارے میں بات کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور ہرگز تسلیم نہیں ہوں گے اور اسلامی مزاحمت باقی رہے گی۔
ہم اپنے نظریے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، کیونکہ یہ حق پر مبنی ہے۔
سید حسن نصر اللہ مشکل حالات میں شہید ہوئے اور ان کی تدفین ممکن نہیں تھی۔
انہوں نے سید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کے بارے میں اعلان کیا کہ ہم نے 23 فروری 2025 بروز اتوار کو نماز جنازہ اور مراسم تشییع کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے ہونے کے لیے تیار
اسی دن سید ہاشم صفی الدین کی تشییع بھی جنرل سیکرٹری کے طور پر ہو گی۔
ہم نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے چار دن بعد انہیں جنرل سیکرٹری منتخب کیا تھا اور وہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے شہید ہوئے۔
سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ ہوگی اور شعار ہوگا "میں اپنے عہد پر قائم ہوں۔
ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس موقع پر ہوائی فائرنگ نہ کی جائے نہ اس سے پہلے اور نہ ہی تدفین کے مقام پر، کیونکہ یہ حرکتیں قابل مذمت ہونے کے ساتھ لوگوں کی ایذا رسانی کا باعث بھی ہیں۔