اہم ترین خبریںایران

یمن پر امریکی اور برطانوی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، ایران

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی اور جارحیت روکنے کی ضرورت پر زور

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے شہری انفراسٹرکچر پر امریکہ اور برطانیہ کے نئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجرمانہ کارروائیاں یمن کے بہادر عوام کو فلسطین کی حمایت سے نہیں روک سکتیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ صیہونی حکومت کی حمایت میں یمن کے بنیادی ڈھانچے پر امریکہ اور برطانیہ کے مسلسل حملے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی واضح خلاف ورزی اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے مطابق "جنگی جارحیت” کی بدترین مثال ہیں۔

یہ بھی پڑھیںجنگ ہمارے لیے ایک دفاعی ذمہ داری تھی، محمد باقر قالیباف

انہوں نے غزہ میں جاری نسل کشی اور یمن کے اہم بنیادی ڈھانچے پر امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کے فوجی حملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عدم فعالیت کی بھی شدید مذمت کی۔

بقائی نے کہا کہ سلامتی کونسل غزہ اور یمن پر جارحیت روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت کی مرتکب ہوئی ہے۔

انہوں نے غزہ پر جاری قبضے، نسل کشی اور خطے کی اقوام کے خلاف جارحانہ حملوں کی روک تھام کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری خصوصاً اسلامی اور علاقائی ممالک کے سنجیدہ کردار پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ جارح ممالک اور ان کے حامیوں کو مزید بربریت سے روکنے کے لئے فیصلہ کن اقدام کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button