ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ، پارہ چناردھرنا موخر!ریاست پورے نہ ہوئے تو دھرنے کا آغاز پھر سے ہوگا! علامہ فدا حسین مظاہری
علامہ فدا حسین مظاہری نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں کےلئے دھرنے کو معطل کیا جائے گا اگر ریاست نے ہمارے مطالبات کو یقینی نہ بنائیں تو دھرنے کا آغاز پھر سے ہوگا .

شیعیت نیوز:ضلع کرم میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب بیس روز جاری احتجاجی دھرنا بھی موخرکردیا گیا ہے۔
علامہ فدا حسین مظاہری نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں کےلئے دھرنے کو معطل کیا جائے گا اگر ریاست نے ہمارے مطالبات کو یقینی نہ بنائیں تو دھرنے کا آغاز پھر سے ہوگا .
انتطامیہ دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ کچھ عناصر موجودہ کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع کے حالات مزید بگاڑنے کی کوشش میں ہیں۔
گزشتہ روز کرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھئے : ایک گھنٹے میں پارہ چنار کے راستے کھولنے والے صوبائی عہدیدار اب کیوں چپ ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس
رپورٹ میں کہا گیا تھا امن معاہدے کے تحت ادویات اور اشیائے خور و نوش پر مشتمل سامان کا پہلا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہوا تھا، جس کے بعد افسوس ناک واقعہ صبح 10 بج کر 35 منٹ کے قریب پیش آیا۔
واضح رہے کہ بگن چار خیل کے علاقے میں 21 نومبر کو مسافروں کے قافلے پر فائرنگ میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد کرم ایجنسی کے علاقے اپر کرم، بگن اور پارا چنار میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، اس دوران فریقین کے مابین مسلح تصادم میں کئی درجن افراد جاں بحق ہوئے۔