اہم ترین خبریںایران

ایرانی سرحدوں کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہیں، سربراہ سپاہ پاسداران

ایرانی مسلح افواج رہبر معظم انقلاب کی قیادت میں ریاست کی سرحدوں کے تحفظ کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری فوج کے سربراہ ایئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ایران کی زمینی اور سمندری سرحدوں کو کسی بھی خطرے کی صورت میں مکمل دفاع کیا جائے گا۔

انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ کے جوان قوم کی خدمت اور خلیج فارس کے پانیوں کی حفاظت کو اپنا فخر سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمن اور عراق کی مزاحمت کا مشترکہ ڈرون حملہ: اسرائیلی ٹھکانے نشانہ بنے

ایئر ایڈمرل تنگسیری نے مزید کہا کہ ہم ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کا مکمل دفاع کریں گے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی مسلح افواج، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں، ریاست کی سمندری اور زمینی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button