ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے پاراچنار محاصرے کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاج

21 دسمبر, 2024 17:58

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر گزشتہ دو ماہ سے پاراچنار ضلع کرم کے راستوں کی بندش، محاصرے، اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قلت اور اس کی وجہ معصوم بچوں کی شہادتوں اور حکومتی نااہلی کے خلاف جمعہ ملک گیر احتجاج کیا گیا۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ اور کراچی ڈویثرن کی جانب سے جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن، پہلوان گوٹھ، مارٹن روڈ، لانڈھی و کورنگی، ملیر، اسٹیل ٹاؤن سمیت شہر کی دیگر جامع مساجد کے باہر احتجاج کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ مراد جمالی امام بارگاہ کی زمین پر قبضے کی کوشش، علامہ مقصود ڈومکی کی کمشنر نصیر آباد سے ملاقات

احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی رہنماء علامہ مختار امامی، مولانا حیات عباس و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

12:48 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔