آئی ایس او کے پہلے اجلاس مرکزی کونسل میں مرکزی کابینہ کی منظوری دے دی گئی

21 دسمبر, 2024 17:20

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پہلے اجلاس مرکزی کونسل برائے سال 2024-25 کا باقاعدہ آغاز مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان المصطفی ہاؤس لاہور میں ہوگیا۔

پہلے روز میں سابق مرکزی صدر  حسن عارف اور رکن مرکزی نظارت اطہر عمران نے ریجنل صدور و نمائندگان سے گفتگو کی۔

رہنماوں نے تنظیم کے مقاصد، اہداف اور دیگر امور کے حوالے سے شرکاء کی رہنمائی کی۔

یہ بھی پڑھیں : دمشق میں حرم حضرت زینب (س) کا ایندھن ختم: چراغ بجھ گئے

اجلاس میں نئے سال کی مرکزی کابینہ کی بھی  منظوری دی گئی۔ مرکزی صدر نے نئی کابینہ کا اعلان کیا۔

آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کے مطابق ثاقب علی مرکزی نائب صدر، حیدر عباس کو مرکزی سیکرٹری جنرل، واجد علی مرکزی سیکرٹری تعلیم اور امین شیرازی کو مرکزی انچارج محبین مقرر کیا گیا ہے۔

8:13 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔