گورنر سندھ کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات!پارہ چنار میں قیام امن کی کوششوں پر اتفاق
شیعیت نیوز:گورنر سندھ نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاراچنار کی موجودہ صورتحال، مسائل اور راہِ حل و تدارک پر مشاورت کی۔
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ میں اس مسئلے کے دیرپا حل کے لیے ہر جامع کوشش کو پسند کرتا ہوں
اور اس مسئلہ کے حل کے لئے دیرپا امن فارمولہ ہے۔؎
اس پر اسٹیک ہولڈرز یا علاقائی فریقین (گرینڈ جرگہ) سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھئیے:علامہ راجہ ناصر کا سینیٹ میں دبنگ خطاب:وزیر داخلہ سے جواب طلبی اور سینیٹرز سے صدائے احتجاج بلند کرنے کا مطالبہ
مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ جو 2019ء میں مدارس اور تنظیماتِ مدارس اور پانچوں وفاق کے سربراہوں اور حکومت کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا اسے عملی جامہ پہنایا جانا چاہیئے۔
اس سے ہٹ کر دوبارہ قانون یا آئین بنانا، قانون پہ قانون بنانے اور عمل نہ کرنے کے مترادف ہییں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن قائد جمیعت علمائے اسلام کا جو موقف ہے ہم اس موقف کی تائید کرتے ہیں۔







