غزہ میں بچوں کی نسل کشی لمحہ فکریہ ہے : علامہ سید ساجد نقوی

20 نومبر, 2024 12:27

شیعیت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام صرف ایک مذہب نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جس نے انسانیت سے جڑے تمام پہلوؤں پر رہنمائی فراہم کی اور ہر شعبہ زندگی کے لیے جامع نظام وضع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے بچوں کی تربیت پر خصوصی احکامات جاری کیے ہیں تاکہ معاشرہ صحت مند بنیادوں پر قائم رہے۔ بچوں کی درست تربیت ایک ایسا اہم موضوع ہے جسے اسلام نے خاص اہمیت دی ہے۔

انہوں نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر فلسطین اور دیگر مظلوم خطوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دنیا بچوں کا عالمی دن منا رہی ہے، جبکہ دوسری طرف صہیونی اور سامراجی طاقتیں ہزاروں بچوں کو قتل کر چکی ہیں۔ فلسطینی بچوں کی نسل کشی عالمی امن کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے، جس پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے۔

انہوں نے غزہ اور لبنان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم اسرائیل کے مظالم روکنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو جبری مشقت اور جسمانی و ذہنی استحصال سے بچانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیںعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا قم میں مدرسہ امام خمینیؒ کا دورہ

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں، اور ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔ قرآن پاک اور احادیث نبوی بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے واضح رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاکید فرمائی کہ بچوں کو والدین کے ساتھ حسن سلوک، ادب و تہذیب، اور دفاعی مہارت جیسے گھڑسواری، تیراکی اور تیراندازی کی تربیت دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی عمر کے مختلف مراحل کے مطابق تربیت کے اصول بتائے گئے ہیں تاکہ وہ معاشرے کے بہترین اور مؤثر افراد بن سکیں۔

8:38 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔