اہم ترین خبریںایران

ایلون مسک سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ایران نے امریکی میڈیا کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا

ایران کے ترجمان اسماعیل بقائی کا نیویارک میں ایلون مسک سے ملاقات کی خبر کی تردید

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے کے ایلون مسک کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے بعض امریکی ذرائع ابلاغ کے دعوے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کی ملاقات کی دوٹوک الفاظ میں تردید کی ہے۔ ترجمان نے اس حوالے سے امریکی میڈیا کے دعووں پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقاومت کو میڈیا کے شعبے میں طاقتور ہونا چاہئے، حشد الشعبی عراق کے رہنما ہاشم الحیدری

بقائی نے کہا کہ اس خبر کے بارے میں امریکی میڈیا نے جو فضا بنائی ہے وہ نہایت عجیب اور حیران کن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ شفافیت اور حقیقت پسندی پر یقین رکھتا ہے اور اس قسم کے بے بنیاد دعوے خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button