ناصبی شیخ مدینہ کے فتوہ پر شام کے شہر ادلیب میں مسجد زہراؑ کا نام تبدیل کردیا گیا
نبیﷺ کی بیٹی آج بھی مظلوم، شام کے شہر ادلیب میں تکفیری گروہ نے شیخ مدینہ کے فتوہ پر مسجد زہراؑ کا نام تبدیل کردیا

شیعیت نیوز : شام کے شمالی شہر ادلب کے علاقے دانا میں الزہراء مسجد کی تعمیر پر سوشل میڈیا پر ناصبیوں کی جانب سے بحث دیکھنے کو ملی۔
یہ مسجد شام کے شہر معرۃ النعمان کے ایک خاندان نے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے بنوائی۔
خاندان نے مسجد کی تکمیل کے لیے چار کلو سونا عطیہ کیا، ذاتی خراج کے طور پر الزہراء نام کا انتخاب کیا۔
شام کے ناصبی طبقہ نے مسجد کے سیاہ رنگ اور نام "مسجد الزہراؑ ” پر تنقید کرتے ہوئے تبدیل کروانے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی زمینی کاروائی، 6 صیہونی فوجی ہلاک
یہ مسئلہ یہیں نہ رکا، اور شیخ مدینہ تک پہنچا جو نام زہراؑ سے پہلے ہی گھبرایا ہوا تھا۔
عین ایام فاطمیہ میں مسجد کا نام اور رنگ تبدیل کرنے کا فتوہ دے دیا۔
شیخ مدینہ کے اس فتوہ نے دنیا بھر کے محبان اہلبیتؑ کے جذبات مجروح کئے ہیں۔
پاکستان میں بھی سوشل میڈیا پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔