اہم ترین خبریںایران

سپاہ پاسداران کی شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک، 7 گرفتار

سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

شیعیت نیوز: ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اور دیگر سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

سپاہ پاسداران کی زمینی طاقت کے تحت ہونے والی "شہداء امنیت مشقوں” کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں کے بعد، فورسز نے شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے میزائل حملے سے 7 فوجی ہلاک، مزید 3 زخمی

ترجمان نے مزید بتایا کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران مختلف مقامات پر کی جانے والی کارروائیوں میں صیہونی حکومت کے ایجنٹوں سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران سات دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں، جبکہ پانچ دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button