اہم ترین خبریںایرانسعودی عرب

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف سعودی عرب کے اہم دورے پر

"محمد رضا عارف کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد فلسطین و لبنان میں خونریزی ختم کرنا ہے"

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے او آئی سی اور عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے ریاض روانگی سے قبل کہا کہ یہ اجلاس ایران کی تجویز پر اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی سعی و کوشش سے تشکیل پا رہا ہے اور اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد فلسطین و لبنان میں جنگ و خونریزی کا خاتمہ کرانا ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس اجلاس میں تبادلہ خیال کے ساتھ اچھے نتائج حاصل کئے جاسکیں گے۔

حکومت سعودی عرب کے بیان کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ وہ بعض اہم مسائل کی بنا پر اس اجلاس میں شرکت نہیں کر پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے ڈرون حملے کے خوف سے دہشت گرد نیتن یاہو کو چھپا دیا گیا

صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان نے ریاض اجلاس میں اپنے جانشین کے طور پر نائب صدر محمد رضا عارف کی شرکت پر تاکید کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اس اجلاس میں غزہ و لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری خونریزی بند کرانے کے سلسلے میں موثر نتائج حاصل ہوں گے تاکہ لبنان و فلسطین کے خلاف جنگ و جارحیت کا سلسلہ روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button