ایران میں شیعہ اور سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، ہم سب ایک ہیں، اہلسنت مولوی عبدالحمید
زاہدان کی مکی مسجد کے امام کا بیان: شیعہ، سنی سب متحد ہیں، اختلافات کو قبول نہیں کرتے
شیعیت نیوز: زاہدان کی مکی مسجد کے امام جماعت مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیستان و بلوچستان کے تمام لوگ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ پوری تاریخ میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں، یہاں شیعہ اور سنی کا مسئلہ بالکل نہیں ہے اور قومیت کا موضوع اہم مسئلہ نہیں ہے۔ ہم سب ایک اور متحد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم کا اسرائیل کو دندان شکن جواب دینے کا اعلان
اہلسنت عالم دین نے کہا کہ اگر صوبے اور ملک میں کچھ ہوتا ہے تو ہم سب پریشان ہو جاتے ہیں۔ سیستان و بلوچستان کے لوگ سمجھدار ہیں، ان میں اتحاد ہے اور وہ اختلافات کو قبول نہیں کرتے۔ جو بھی اختلاف پھیلاتا ہے، وہ اسے نہ فقط پسند نہیں کرتے بلکہ اسے اپنے سے جدا سمجھتے ہیں۔
زاہدان کی مکی مسجد کے امام جماعت نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس علاقے سے اچھی خبریں سننے کو ملیں گی اور لوگ ایک ساتھ ہوں گے۔