اہم ترین خبریںپاکستان

بے حسی کی انتہا!پنجاب یونیورسٹی میں میوزیکل کنسرٹ، طالبات کو ناچ گانے کیلئے مجبور کیا گیا

ہمیں سوچنا ہوگا کہ جب ہمارے نبی (ص) حکم دے رہے ہیں کہ ’’امت جسد واحد ہے‘‘ تو پھر ہم جسد واحد کے ایک حصے میں ہونیوالی شدید ترین تکلیف سے لاعلم کیوں ہیں؟ ہم جان بوجھ کر چشم پوشی کیوں کر رہے ہیں۔

 شیعیت نیوز:ایک طرف پوری امت مسلمہ سوگ میں ہے، فلسطین پر ہونیوالے اسرائیلی مظالم پر معصوم بچوں کی چیخ و پکار اور ان کی صداوں نے ماحول کو سوگوار بنا رکھا ہے۔

ہر غیرت مند مسلمان اداس اور افسردہ ہے۔ ایسے میں اسرائیلی مظالم سے آگاہی دینے کیلئے کسی مثبت سیمینار کی بجائے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کروانا، فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے سوا کچھ نہیں۔

ہمیں سوچنا ہوگا کہ جب ہمارے نبی (ص) حکم دے رہے ہیں کہ ’’امت جسد واحد ہے‘‘ تو پھر ہم جسد واحد کے ایک حصے میں ہونیوالی شدید ترین تکلیف سے لاعلم کیوں ہیں؟ ہم جان بوجھ کر چشم پوشی کیوں کر رہے ہیں۔

یقیناً تعلیمی اداروں میں ایسے ایونٹ امریکہ کی ہدایات پر منعقد ہوتے ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بھی مئی میں ایک ایسا ہی میوزیکل کنسرٹ رکھا گیا، جس میں امریکی گلوکاروں نے پرفارم کرنا تھا، مگر یونیورسٹی کے غیرت مند طلبہ نے فلسطین کے پرچم لہرا کر کنسرٹ کو منسوخ کروا دیا تھا۔

طلبہ نے احتجاج کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ فلسطین پر بارود کی بارش ہو رہی ہے اور ہم یہاں ناچ گانا کریں، یہ نہیں ہوسکتا اور یوں چند غیرت مند طلبہ کے احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ نے وہ کنسرٹ منسوخ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: سید حسن نصراللہ شہید کی یاد میں پنجاب یونیورسٹی میں آئی ایس او کی جانب سے چراغاں

پاکستان کی تعلیمی اداروں میں مخلوط اجتماعات دراصل امریکی ایجنڈا ہی ہے، جسے پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کو اگلا وزیراعظم بنوانے کیلئے لے لیا ہے۔ امریکہ کی خوشنودی کیلئے ہی یہ کنسرٹ کروائے جا رہے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کا یہ کنسرٹ ایک ٹیسٹ کیس تھا، اب دیگر تعلیمی اداروں میں بھی ایسے ہی بے ہودہ اور مخلوط اجتماعات کروائے جائیں گے۔

اگر غیرت مند قوم اور غیور جوانوں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو نوجوان نسل کو بے راہ روی کی جانب دھکیلنا، امریکہ کا اولین ہدف ہے اور نوجوانوں کو اس امریکی سازش کا ادراک کرتے ہوئے اس کا سدباب کرنا ہوگا۔

پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ سے بھی جواب طلبی ہونی چاہیئے کہ اپنی سرپرستی میں طالبات کو ہاسٹلوں سے نکال کر ناچ گانے میں شرکت کیلئے کیوں مجبور کیا گیا۔؟

متعلقہ مضامین

Back to top button