امریکہ نے ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہ دینے کی درخواست کردی
اسرائیل کا ایران پر ناکام حملہ، امریکہ کی جانب سے ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہ دینے کی درخواست، جبکہ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دفاع ہمارا حق ہے

شیعیت نیوز : امریکہ نے ایران سے اسرائیلی حملے کا جواب نہ دینے کی درخواست کردی۔
دوسری طرف ایرانی وزارت خارجہ نے ان حملوں کی مذمت کا اظہار کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ اپنا دفاع کرنا اس کا حق اور فرض ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اپنے دفاع کا یہ فطری حق اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں درج ہے۔
اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فضائی دفاعی نظام نے مقابلہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا، ایران فضائیہ
خاص طور پر یہ ریاستوں کے اتحاد اور خودمختاری کے خلاف خطرہ یا طاقت کے استعمال کو روکنے کے اصول کے خلاف ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق علاقائی امن اور سلامتی کے حوالے سے اپنے فرائض پر یقین رکھتے ہوئے۔
یہ حملہ علاقائی امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے خطے کے تمام ممالک کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری کو یاد کراتا ہے۔
انہوں نے خطے کے ان ممالک کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا جنہوں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
مبصرین نے کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ محدود اور ناکام تھا۔