اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

القاعدہ نے حماس سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا: پاکستانی خارجی و تکفیری جماعتوں کے لیے شرمناک لمحہ

القاعدہ کا حماس سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی تکفیری گروہوں کا دوغلا پن بے نقاب

شیعیت نیوز: ایک نئی پیشرفت میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو فوراً رہا کرے۔ اس مطالبے نے ان پاکستانی تکفیری اور خارجی جماعتوں کے چہرے پر زور دار تھپڑ مارا ہے جو اس تنظیم کو "اہل سنت” کے علمبردار کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں۔ یہ وہی جماعت ہے جسے آج تک شیعہ علما اور مراجع عظام امریکہ اور اسرائیل کی پیداوار قرار دیتے رہے، لیکن ان جماعتوں کے پیروکار کبھی اس بات کو تسلیم کرنے پر راضی نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصر کی آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر فخر نقوی کو مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

القاعدہ کے اس حالیہ اقدام نے ان پاکستانی وہابی اور تکفیری گروہوں، جیسے لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ، کے دوغلے پن کو واضح کر دیا ہے جو ہمیشہ القاعدہ اور داعش کو سچا "سنی” گروہ قرار دیتے رہے ہیں۔ آج جب اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حماس نے اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کیا ہوا ہے، تو القاعدہ جیسے گروہوں نے نہ صرف ان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا بلکہ اپنے اصل مقاصد اور کردار کو بھی عیاں کر دیا۔

یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ گروہ دراصل امریکی اور اسرائیلی مفادات کے محافظ ہیں، اور پاکستانی تکفیری جماعتوں کا ان کی حمایت کرنا اس حقیقت کو مزید واضح کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button