شہید سنوار کے پاکیزہ خون نے فرقہ واریت اور تکفیریت کا جنازہ نکال دیا ؛علامہ احمد اقبال رضوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے حماس کے سربراہ ابو ابراہیم حسن یحییٰ سنوار کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عظیم کمانڈر شہید حاج قاسم سلیمانی،عظیم لیڈر شہید اسماعیل ہنیہ، سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ اور اب عظیم مجاہد یحی السنوار کی شہادتوں نے امت مسلمہ پر حجت تمام کردی۔
ایک طرف اسرائیل کے سامنے ذلت کے ساتھ سرتسلیم خم کرنے والے مسلم حکمران ہیں
دوسری طرف مقاومت کے یہ عظیم شہداء ہیں جنہوں نے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا جو امت کی آزادی اور عزت و شرف کا واحد راستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار میں حالات پھر کشیدہ ہوگئے !صوبائی حکومت بے بس تکفیری دہشت گرد آزاد
دوسری طرف ان شہداء کے پاکیزہ خون نے امت مسلمہ سے فرقہ واریت اور تکفیریت کا جنازہ نکال دیا ہے
جو استعماری قوتوں کا امت مسلمہ پر تسلط کا ہمیشہ سے حربہ رہا ہے۔
یہ شہادتیں مسلم امہ کی بیداری،اتحاد اور مقاومت کے جذبے سے مزید سرشار ہونے کا سبب بنیں گی۔