اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیو ایم و شیعہ قومی تنظیمات کی صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین سے ملاقات

شیعہ قائدین و سید ناصرحسین شاہ کے درمیان مختلف قومی و ملی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، سید ناصرحسین شاہ نے تمام مسائل کے فوری حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر نے کی یقین دہانی کراوئی

شیعیت نیوز : شیعہ قومی تنظیمات کے رہنماؤں کے وفد کےہمراہ سینیئرصوبائی وزیر سندھ سید ناصرحسین شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔

وفد میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ محمد صادق جعفری، ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اصغرحسین شہیدی، آئی ایس او کے رہنما غیورعباس، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مبشرحسن، سید رضی حیدر رضوی ، علی نیئرزیدی ،ہادی شہیدی و دیگر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کی بڑی کامیابی، سپریم کورٹ میں 37-NA ری کاونٹنگ کیس کی سماعت

شیعہ قائدین و سید ناصرحسین شاہ کے درمیان مختلف قومی و ملی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

سید ناصرحسین شاہ نے تمام مسائل کے فوری حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر نے کی یقین دہانی کراوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button