کالعدم لشکر جھنگوی کو اسلحہ فراہم کرنے والا تکفیری سہولت کار رنگے ہاتھوں گرفتار
سی ٹی ڈی سندھ کی جانب سے ضلع کیماڑی کے علاقے حب ریورروڈ پرواقع یوسف گوٹھ بس اسٹاپ پرانٹیلی جنس بیس کارروائی کرتے ہوئےملزم عرفان محمد ولد اکبرکو گرفتارکرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحے کے بھرا کٹ بیگ برآمد کرلیا۔

شیعیت نیوز: کالعدم لشکر جھنگوی کو اسلحہ فراہم کرنے والا تکفیری سہولت کار رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔
سی ٹی ڈی سندھ حب ریورروڈ پرواقع یوسف گوٹھ بس اسٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکرکے اس کے قبضے چوری شدہ اسلحے سے بھرا بیگ برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی سندھ کی جانب سے ضلع کیماڑی کے علاقے حب ریورروڈ پرواقع یوسف گوٹھ بس اسٹاپ پرانٹیلی جنس بیس کارروائی کرتے ہوئےملزم عرفان محمد ولد اکبرکو گرفتارکرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحے کے بھرا کٹ بیگ برآمد کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا اشتہاری دہشتگردانعام عرف سرہ لمبہ واصل جہنم
گرفتارملزم کوغیر قانونی اسلحہ منتقل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد کٹ بیگ سے 5 شارٹ گن ، 3 رائفل اور 2 تیس بور پستول بر آمد کرلیے گئے۔
گرفتار ملزم کی نشاندھی پرلانڈھی اور قائد آباد کے علاقے میں چھاپہ مارٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نے برآمد اسلحہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی سے چوری کیا تھا جس کا مقدمہ گزری تھانے میں درج ہے۔
گرفتارملزم کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے۔گرفتار ملزم شہرمختلف سیکیورٹی کمپنیوں میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرچکا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں غیرقانونی اسلحے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
گرفتارملزم نے برآمد اسلحہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی سے چوری کیا تھا۔