ایران

ایران کی سپاہ نیوی جدید ترین دفاعی وسائل سے لیس ہے، سپاہ نیوی کے کمانڈر کا بیان

ریئر ایڈمیرل ہنریان مجرد کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائی کسی بھی جارح ملک کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شیعیت نیوز: سپاہ نیوی کے زون ٹو کے کمانڈر ریئر ایڈمیرل حیدر ہنریان مجرد نے پیر کو بوشہر میں دفاع مقدس کی نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائی ایسی ہے کہ کوئی بھی جارح ملک اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

انھوں نے کہا کہ سپاہ نیوی پوری طاقت سے خلیج فارس کے دفاع کے لئے آمادہ ہے۔

ریئر ایڈمیرل ہنریان مجرد نے کہا کہ دفاع مقدس کے دور کے تجربات اور دفاعی صنعت میں پیشرفت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت میں روز افزوں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج ایران اسلامی کی سلامتی آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہیدوں کے پاکیزہ خون کی مرہون منت ہے۔

سپاہ نیوی کے زون ٹو کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کے ڈیٹرنٹ پاور میں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے ایران اسلامی کی عزت، قوت اور توانائی کو آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دور میں سپاہیان اسلام کی دلاوری اور فداکاریوں کی مرہون منت قرار دیا اور کہا کہ ایران اسلامی کی توانائیوں میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔

ریئر ایڈمیرل ہنریان مجرد نے کہا کہ خلیج فارس میں پائیدار امن و سلامتی ہے اور اس ریجن میں ہر قسم کی بے ضابطگی اور بدامنی کی کوشش کا محکم جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button