پاکستان

سانگھڑ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بلوچ کنویں 2 سے 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت بھی ہوئی ہے۔ بلوچ کنویں 2 کی کھدائی فروری 2024ء میں شروع کی گئی تھی، جس کی 3ہزار920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز: او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بلوچ کنویں 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل کی دریافت ہوئی ہے۔

بلوچ کنویں 2 سے 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت بھی ہوئی ہے۔

بلوچ کنویں 2 کی کھدائی فروری 2024ء میں شروع کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کیلئے 3 روزہ جنگ بندی پر تیار

جس کی 3ہزار920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button