مقبوضہ فلسطین
مجاہدین کے حملے میں اسرائیلی فوجی افسر جہنم واصل
ایک عمارت میں چھپے ہوئے دو اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں فوجی ہلاک ہو گئے تھے

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام بتایا کہ اس کا ایک فوجی افسر وسطی غزہ کی پٹی میں "نیٹزاریم محور” میں سنائپر کی گولی لگنے سے مارا گیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے اشارہ کیا کہ مرنے والا شخص میجر کے عہدے کا افسر تھا جس کی شناخت یوہائی گلام کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 32 سال تھی۔ وہ وسطی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں مارا گیا۔
اس طرح گذشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک قابض اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 703 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی بمباری عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: پاکستانی وزارت خارجہ
کل بدھ کو القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین غزہ شہر کے زیتون محلے کے جنوب میں اسٹارز ہال کے پیچھے ایک عمارت میں چھپے ہوئے دو اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔