اہم ترین خبریںلبنان
شام لبنان سرحد، گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 فلسطینی اور ایک حزب اللّٰہ رکن شہید
لبنان کی سرحد کے قریب شامی چیک پوائنٹ سے گزرنے والی گاڑی پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا۔
شیعیت نیوز: بیروت سے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 فلسطینی سمیت حزب اللّٰہ کا ایک رکن شہید ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نشانہ بنائی گئی گاڑی میں ہتھیار نہیں لے جایا جا رہا تھا۔
مقامی شامی اہلکار کے مطابق دمشق اور بیروت کے درمیان سڑک پر گاڑی پر حملے میں 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اس سال کا اربعین اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل تھا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لبنان میں شام کی سرحد کے قریب ٹرک کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹوں بعد ڈرون حملہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شمال مشرقی لبنان میں شام کی سرحد کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں پک اپ ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔