دنیاعراق

شیخ زکزاکی اربعین حسینی کے لئے کربلائے معلی پہنچ گئے

تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ اور اس ملک کے شیعوں کے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی اربعین حسینی میں شرکت کے لیے عراق پہنچے۔

شیعیت نیوز : تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ اور اس ملک کے شیعوں کے عظیم رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی 15 صفر کو اربعین امام حسین علیہ السلام میں حاضری اور شرکت کے لیے عراق پہنچے۔

نائیجیریا کے شیعہ رہنما عراق پہنچنے پر سب سے پہلے نجف اشرف کی جانب رخ کیا جہاں اس شہر کے موسسہ وارث الانبیاء سمیت علماء کرام، حکام، مذہبی اداروں اور مراجع کرام کے نمائندوں کی ایک قابل ذکر تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس سفر کے دوران شیخ ابراہیم زکزاکی عراق کے دیگر شہروں میں مقامات مقدسہ کی زیارت کریں گے اور اربعین حسینی میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یوم اربعین طلباء کے وفود رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سفر میں شیخ ابراہیم زکزاکی کے وکلاء کا ایک گروپ اور نائیجیریا کے دیگر صوبوں اور ریاستوں کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button