اہم ترین خبریںپاکستان

غریب طلباء کی امداد کیلئے پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ لا رہے ہیں، وزیر اعظم

آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار خان کاکڑ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ نئے فنڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے جون میں ہونے والے آکسفورڈ یونین میں

شیعیت نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ضرورت مند اور غریب گھرانے کے طلبہ کی امداد کے لیے پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ لا رہی یے۔

جس سے طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار خان کاکڑ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ نئے فنڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے جون میں ہونے والے آکسفورڈ یونین میں اسرار خان کاکڑ کی کامیابی پر ان کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:  اربعین کی بین الاقوامی تحریک امت اسلامیہ کے جہادِ تبیین کا عملی نمونہ ہے

جہاں اس عہدے پر پہنچے والے وہ تیسرے پاکستانی اور بلوچستان سے پہلے نوجوان ہیں۔

وزیر اعظم نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا اسرار خان جیسے نوجوان پاکستان کے لیے فخر کا باعث بنتے رہیں گے۔
تعلیمی کیرئیر میں اسکالرشپس حاصل کرنا اور بلوچستان کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا آکسفورڈ یونین جیسے ادارے کے الیکشن جیت کر صدر منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button