اہم ترین خبریںپاکستان

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی آپریشن کیا ہے جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

شیعیت نیوز: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔

جبکہ  آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

اور 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمے دار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن گھناؤنے فعل میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا ہے۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کے تناظر میں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button