یوم شہادت راشد منہاس شہید – پاکستان کی فضائیہ کا ہیرو
قوم کے ہیرو پائلٹ راشد منہاس کا یوم شہادت: وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوت کی قربانی کو 53 سال بعد بھی خراج تحسین
شیعیت نیوز : پاکستان کے عظیم شہید پائلٹ، راشد منہاس کا یوم شہادت ہر سال 20 اگست کو قومی سطح پر منایا جاتا ہے۔ 1971 کی پاک-بھارت جنگ کے دوران، راشد منہاس نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے اور ملک و قوم کی حفاظت کی۔
راشد منہاس کی قربانی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بھارتی ایجنٹ نے انہیں اغوا کرکے طیارے کو بھارت لے جانے کی کوشش کی۔ راشد منہاس نے نہایت بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو دشمن کے قبضے میں جانے سے بچانے کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے فیض حمید کو عہدے سے ہٹایا تھا، عمران خان
راشد منہاس کو ان کی عظیم قربانی پر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز "نشانِ حیدر” عطا کیا گیا۔ ان کی شہادت کو آج 53 سال ہو چکے ہیں، مگر ان کی قربانی قوم کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔