پارہ چنار امن کا گہوارہ بنے گا،سینیٹر راجہ ناصر کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات
اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ بوشہرہ میں پارلیمانی کا دورہ قابل تحسین قدم تھا۔عوام کے تحفطات اور مطالبات کو وزیر اعلیٰ بہت جلد پورے کریں گے۔

شیعیت نیوز: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بوشہرہ کے کامیاب دورہ کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات میں سابق وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی، سنی اِتحاد کونسل کے چیئرمین صاحِبزادہ حامد رضا،پارہ چنار کے ایم این اے حمید حسین، مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی،ایم این اے ہنگو یوسف خان، ایم این اے بنوں مولانا نسیم علی شاہ، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم شامل تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ بوشہرہ کے اہلسنت عوام سے کامیاب ملاقات رہی۔عوام نے جرگہ سمیت جو مطالبات کیے تمام تحفظات کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سامنے پیش کیا اور انہوں نے بھی بوشہرہ کے عوام کے مطالبات سے اتفاق کیا ہے۔
ہم انشا اللہ ایک ساتھ متحد رہیں گے۔
اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ بوشہرہ میں پارلیمانی کا دورہ قابل تحسین قدم تھا۔عوام کے تحفطات اور مطالبات کو وزیر اعلیٰ بہت جلد پورے کریں گے۔
ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ بوشہرہ کے عوام نے پارلیمانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا جس سے ثابت ہوتا ہے وہ اپنے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں۔
پارہ چنار امن کا گہوارہ بنے گا۔سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ وفد امن کا پیغام لیکر گیا مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد اور عمران خان کی پارٹی پر عوام مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے انکے تمام مطالبات پورے ہوں گے۔