پاک فوج کا بڑا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل، 3 جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے 3 مقامات پر آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

شیعیت نیوز : ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 خوارج دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے 3 مقامات پر آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا۔
آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
شہید ہونیوالوں میں حوالدار انعام گل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل و امریکہ ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
37 سالہ حوالدار انعام گل شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے، 39 سالہ سپاہی محمد عمران شہید کا تعلق ضلع ٹانک جبکہ 22 سالہ سپاہی محمد الطاف خان شہید کا تعلق ضلع مردان سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔