پاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ہوائی سفر سے عراق جانے والے زائرین کے لیے پاسپورٹ کی شرط ختم

اربعین پر ٹریول ایجنٹوں کی بجائے عراقی سفارتخانہ زائرین کو ویزے جاری کرے گا، کوٹے میں اضافے کا بھی فیصلہ زائرین سے زائد فیس چارج کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔

شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ پاکستان اور عراق نے ہوائی سفر کے ذریعے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عراقی سفیر حامد عباس لفتہ سے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوائی جہاز کے ذریعے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اربعین کے موقع پر ٹریول ایجنٹس کی بجائے عراقی سفارتخانہ خود زائرین کو ویزے جاری کرے گا اور زائرین کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین اربعین کے لئے ضروری ہدایات

وفاقی وزیر داخلہ نے درخواست کی ہے کہ رواں سال زائرین کے لیے گزشتہ سال سے زیادہ ویزے جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button