لبنان

حزب اللہ کا حیفا اور عکا پر میزائل حملہ: اسرائیل میں ہلچل مچ گئی

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں حیفا اور عکا پر میزائل حملے کیے ہیں، جس سے شدید تباہی ہوئی ہے۔

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی شہروں پر میزائل حملے کیے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، عکا اور نہاریا پر میزائل حملے میں دو صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب، صہیونی ویب سائٹ نے ساحلی شہر حیفا پر بھی حملے کے بعد سائرن بجانے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی غزہ کے اسکولوں پر بمباری ہر طرف لاشیں

صہیونی ذرائع کے مطابق، میزائل جنوبی لبنان سے فائر کیے گئے ہیں۔ چینل 14 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے کئی میزائل داغے گئے ہیں۔

حزب اللہ کے میزائل الجلیل کے مغربی علاقوں میں بھی گرے ہیں، جبکہ نہاریا میں ایک گاڑی پر خودکش ڈرون گرنے کی بھی خبر موصول ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، حیفا اور عکا پر ڈرون طیاروں سے بھی حملہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button