علامہ علی اکبر کاظمی کا گاؤں بصیر پور گل شاہ کا خصوصی دورہ
علامہ علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ راجہ صاحب نے آپ کی جراتوں اور آپ کے جذبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ان شاءاللہ
شیعیت نیوز : صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کا اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ضلع اوکاڑہ ،بصیر پور موضع گل شاہ کا خصوصی دورہ ۔
پہلے مرحلہ میں اپنے وفد کے ہمراہ ڈی پی او ضلع اوکاڑہ جناب طارق سندھو سے ملاقات کی جس میں ضلع اوکاڑہ کی انتظامیہ ، سیکیورٹی اور اداروں کے افسران بھی شریک تھے۔
صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے موضع گل شاہ میں عوامی اجتماع خطاب کیا اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب حجت الاسلام و المسلمین سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا گل شاہ کے مومنین وسادات کے لئے سلام پہنچانے کی غرض سے حاضر ہوئے ۔
قبلہ راجہ صاحب نے آپ کی جراتوں اور آپ کے جذبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ان شاءاللہ
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، فاطمیہ اسلامک سینٹر میں علمی و فکری سیمینار کا انعقاد
ہر دور میں اہلبیت علیہم السلام سے محبت قیمت مانگتی جو بھی اہلبیت سے علیہم السلام سے محبت کرے گا وہ یہ نہ سمجھے کہ یہ اس محبت کی قیمت اور قربانی نہیں۔
اس کے لئے قربانی دینی پڑتی ہے ایثار کرنا پڑتا ہے ۔
علامہ صاحب کے خطاب کے دوران لوگوں نے لبیک یاحسین ع کے پرشکوہ نعروں سے استقبال کیا ۔
عوام نے قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حق میں بھی نعرے لگائے ۔
اور عوام نے راجہ صاحب کاپیغام سن اور قبلہ راجہ کی طرف سے اعلی سطحی وفد بھجنے پر بہت زیادہ شکریہ ادا کیا۔
آخر میں علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے لوگوں کے سوالوں کے جوابات دیئے جس وہ کا مطمئن نظر آئے اورپنڈال کافی دیرتک مختلف نعروں سے گونجتا رہا ۔