کمشنر ہزارہ کی غفلت سےعلاقائی امن خطرے میں! تکفیریوں کا عزاداروں پر حملہ،مجلس وحدت مسلمین کی مذمت
انہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء کو چار دیواری تک محدود کرنے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ ہمارا مذہبی، آئینی و بنیادی حق ہے۔

شیعیت نیوز: کمشنر ہزارہ کی غفلت سے علاقے کا امن خطرے میں پڑگیا۔
مرکزی عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک اقرار حسین علوی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
عزاداری سید الشہداء ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔
خیبرپختونخواہ حکومت ہزارہ ڈویژن میں عزاداری سیدالشہداؑ کے حوالے سے درپیش مشکلات کو فوری حل اور شرپسندی پھیلانے والے مٹھی بھر عناصر کو کنٹرول کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے قدیمی مجالس اور جلوسوں کو روکا،ازالہ نہ ہوا تو احتجاج ہوگا،ایم ڈیبلیو ایم رہنماوں کی پریس کانفرنس
گاؤں دیوال تحصیل حویلیاں میں عزاداری کے پروگرامز کے تحفظ پر مامور جوانوں پر شر پسندوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن اپنے فرائض منصبی کو سنجیدگی سے پورا کرتے ہوئے شر پسندوں کے دباؤ میں آئے بغیر پر امن شہریوں کے آئینی و قانونی حق عبادت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں تکفیری عناصر کی جانب سے سپیکر پر مساجد سے شیعہ نسل کشی کے اعلانات کیئے گئے لیکن انتظامیہ نے بے حسی کا مظاہرہ کیا اور کوئی ایکشن نہیں لیا ۔
شیخوپورہ، تلہ کنگ، بصیر پور اوکاڑہ اور لاہور میں 10 محرم الحرام عزاداری پر حکومت و انتظامیہ کی جانب سے قدغن لگائی گئی۔
ان تمام غیر آئینی وغیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
تلہ گنگ میں مجالس برپا کرنے پر ایف آئی آر درج کرنا سراسر خلاف قانون ہے، ان بلاجواز اور غیر قانونی ایف آئی آرز کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء کو چار دیواری تک محدود کرنے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ ہمارا مذہبی، آئینی و بنیادی حق ہے۔