سکردو میں رینجرز کی تعیناتی قبول نہیں، سید باقر الحسینی

شیعیت نیوز: انجمن امامیہ بلتستان کے صدر و نائب امام جمعہ سکردو آغا باقر الحسینی نے کہا ہے کہ پرامن طور پر عاشورہ اختتام پذیر ہونے پر تمام سیکورٹی و قانونی اداروں بشمول العباس سکاؤٹس کے انتہائی مشکور ہیں۔
تاہم عوام میں ایک تشویش پھیلی ہوئی ہے کہ سکردو رینجرز تعینات کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہمارے حکمران خوفزدہ اور ہارا ہوا لشکر ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
رینجرز کی تعیناتی اگر عاشورہ میں سکیورٹی کے لیے تھی تو عاشورا کے اختتام کے بعد باعزت طور پر ان کو واپس بھیجا جائے۔
نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے بعد بھی رینجرز کو سکردو میں تعینات رکھا گیا تو امن و امان میں خلل آنے کی صورت میں تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ پہ عائد ہو گی۔
یہاں کے علماء عمائدین، سرکردگان اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر کسی فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔